تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے مویشی منڈی کا ہنگامی دورہ کیا۔ دونوں افسران نے مختلف کیمپس، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بیوپاریوں اور شہریوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ منڈی میں صاف پانی، لائٹنگ، ویٹرنری کیمپس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور فول پروف سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو چاک و چوبند رہ کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement