قلات : ٹول پلازا کے قریب ٹریفک حادثہ، دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع قلات میں کار اور پک اپ گاڑی کے درمیاں ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ کراچی سے پشین جانے والی کار قلات کے قریب ٹول پلازہ کے مقام پر قلات آنے والی پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو مرد، دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم تین شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔جاں بحق خاندن کا تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے۔