اوکاڑہ : گیس لیکج سے دھماکے سے کمپریسر پھٹ گیا، دو بہن بھائی بری طرح جھلس گئے
اوکاڑہ ( وحید انصاری سے ) صمد پورہ میں گھریلو گیس لیکج کے باعث ہونے والے مبینہ دھماکے میں گیس کمپریسر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو کمسن بہن بھائی شدید جھلس گئے۔ ایک گھر کے کچن میں مبینہ طور پر گیس لیک ہونے کے باعث گیس بھر چکی تھی۔ اسی دوران کمپریسر چلنے اور بجلی کے سوئچ سے پیدا ہونے والی چنگاری (سپارک) کے باعث کمپریسر دھماکہ ہوا، جس سے کچن میں موجود 13 سالہ عمان اور 7 سالہ عمر بری طرح جھلس گئے۔دونوں زخمی بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں برن یونٹ موجود نہ ہونے کے باعث جھلسنے والے بچوں کو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کرنا پڑتا ہے۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں فوری طور پر جدید برن یونٹ قائم کیا جائے تاکہ ایسے واقعات میں متاثرہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آ سکے۔
Leave A Comment