اوکاڑہ : نواحی گاؤں کے احاطے میں آتشزدگی، دو ٹریکٹر جل گئے، تین جانورجھلس جانے سے ہلاک
نواحی گاؤں میں اچانک آتشزدگی کے باعث ایک احاطے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ احاطے میں موجود ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے احاطے میں پھیل گئی۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر وہاں کھڑے دو ٹریکٹر مکمل طور پر جل گئے جبکہ تین جانور بری طرح جھلس جانے کے باعث ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کارروائی کی اور مختصر وقت میں آگ پر قابو پا لیا. بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑک سکے۔واقعے میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Leave A Comment