اوکاڑہ: پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ، ڈی پی او
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے تحت شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے شہداء کے لواحقین میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔ امدادی رقوم میں شہداء کے بچوں کی اسکول فیس، شادی کے تحائف اور بیمار افراد کے علاج معالجے کے اخراجات شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔