اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا ہے .پو لیس کے مطابق دو ڈاکوؤں نے رات گئے 15 ون ایل کے قریب ناکہ پر کھڑی پولیس پر فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ۔زخمی ڈاکو کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ڈاکو ڈکیتی اور ریپ جیسے 12 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا جس کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ فرار ڈاکو کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔