پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سہولت بازار میں کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے حویلی لکھا کے سہولت بازار میں 2 مقامات پر کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے اور بکرے کا گوشت تلف کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی۔مردہ مرغیاں اور مضرِ صحت گوشت اوکاڑہ اور ملحقہ جگہوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔