تازہ ترین

 ٹریفک کے دو حادثات . خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق .دو افراد شدید زخمی . ڈیڈباڈیز اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ریسکیو زرائع کے مطابق پھاٹک 3چک کے قریب جی ٹی روڈ پر  ایک موٹر سائیکل نمبری OKL-6301 اچانک روڈ پر سلپ ہوگئی کہ پیچھے سے آنے والا ٹریلر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا. جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 26سالہ خاتون تہمینہ سکنہ خان کالونی اوکاڑہ جاں بحق ہو گئی اور خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے.

دوسرا حادثہ رینالہ خورد بائی پاس پر حمزہ مارٹ کے قریب ہوا  جہاں گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے والے شخص کو ایک ٹریلر نے ٹکر مار دی  جس کے نتیجے میں ٹائر بدلنے والا شخص جا بحق ہوگیا .جس کی شناحت  ظفر ولد اشرف کے نام سے ہوئی ہے جو 95سٹاپ وہاڑی کا رہائشی بتایا گیا ہے.حادثات کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں .پولیس نے تحقیقات کر نا شروع کر دیں.جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈیڈباڈیز اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا .

Leave A Comment

Advertisement