اوکاڑہ: پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ملزم گرفتار
.تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے تین سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں دو منشیات فروش جبکہ ایک ملزم ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ندیم کے قبضے سے 19 لیٹر جبکہ ملزم اظہر کے قبضے سے 18 لیٹر شراب برآمد ہوئی، یوں مجموعی طور پر 37 لیٹر شراب قبضے میں لے لی گئی۔ ایک اور ملزم فخر کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔