اوکاڑہ : واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے پر مقدمہ درج . ملزم گرفتار
تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے پر مقدمہ درج کر لیا. سلمون شہزاد نامی شہری نے تھانہ طیب سعید اوکاڑہ میں رپورٹ کی کہ 3 ملزمان نے اس سے 50 ہزار روپے اور موٹر سائیکل ڈکیتی کی ہے جس پر پولیس نے تحقیق کی تو رپورٹ جھوٹی نکلی. ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اطلاع محض فرضی تھی ، جھوٹی اطلاع پر سلمون شہزاد گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش کرنے پر انکشاف ہوا کہ. ملزم کا پرویز کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا اس کو ہراساں کرنے کے لیے منصوبہ سازی کی . پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا. اور ابتدائی تفشیش میں موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے