تازہ ترین

تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار. دو فرار . 3 مسلح ڈاکو  دیپالپور چوک اوکاڑہ سےایک شہری سے  اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی  ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور انکی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا شمسیہ کالونی روڈ نزد کیتھولک چرچ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی  پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا جس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہےجس کی شناخت عبدالرحمان عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے.جو ڈکیتی راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث پایا گیا .پولیس نے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا . پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement