تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری سے )دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم .7 ماہ کی بچی سمیت 5 افراد زخمی. ہسپتال منتقل.  منڈی احمد آباد کے نواحی علاقے کلیر کلاں روڈ آبادی رسول پور کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں 7 ماہ کی بچی ارحم .10سالہ احمد .10 سالہ نورین .22سالہ عبدا لغنی. اور 30 سالہ صوبیہ بی بی شامل ہیں .حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں .ریسکیو  اہلکاروں نےزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کے بعد آر ایچ سی منڈی احمد آباد منتقل کر دیا گیا 

Leave A Comment

Advertisement