اوکاڑہ : سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن اوکاڑہ اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب چھاپہ مار کر ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ کے کلرک محمد ساجد کو شہری سے10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی موقع پر برآمد کر لیے۔ تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔