اوکاڑہ : منشیات فروش کو 9 سال قید 80 ہزار روپے جرمانہ
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کا فیصلہ . منشیات فروش کو 9 سال قید 80 ہزار روپے جرمانہ استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے ستمبر 2025 میں منشیات فروش عبدالمجید ولد فتح محمد کو قابو کر کے اس کے قبضے سے 1460 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 2350/25 درج کیا.تفشیشی افسر نے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا . مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت میں زیر سماعت رہا.عدالت نے بعد از سماعت استغاثہ سچ ثابت ہونے پر مجرم کو 9سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا . جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا پڑے گی