اوکاڑہ: موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمر خاتون جاں بحق، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
جی ٹی روڈ نزد ستلج گرلز ہائی سکول کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار نے سڑک عبور کرتی 60 سالہ معمر خاتون زبیدہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
\حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار عرفان نامی نوجوان بھی شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Leave A Comment