تازہ ترین

اوکاڑہ میں مرغیوں سے لوڈ تیز رفتار ڈالہ الٹ گیا، 2 افراد جاں بحق. 2 شدید زخمی .درجنوں مرغیاں بھی ہلاک . ریسکیو 1122 کے مطابق ڈالہ نمبری CBM-5814 میں سوار 19 سالہ محمد عمر اور 45 سالہ عمران موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 38 سالہ صفدر اور 38 سالہ کاشف شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کے مطابق ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے میں ڈالے میں لوڈ درجنوں مرغیاں بھی ہلاک ہوگئیں۔

Leave A Comment

Advertisement