تازہ ترین

اوکاڑہ میں بھی شائقین کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کا بے چینی سے انتظار  کررہے ہیں . شہر بھر میں پاکستانی ٹیم کی کٹ جیسی ٹی شرٹس اور پاکستانی پرچموں کے سٹال لگ گئے  سٹالوں پر خریداروں کا رش دکھائی دیا، رمضان المبارک کی آمد کی خوشی کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کا انڈیا سے ٹاکرا عوام کا جوش و خروش دیدنی نظر آرہا ہے . کثیر تعداد میں لوگوں نے کھلی جگہوں پر بڑی سکرینوں پر میچ کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کے اہتمام کیا ہوا ہے. بچے بوڑھے اور خواتین بھی پاک بھارت کرکٹ میچ اپنی قومی کرکٹ ٹیم کو کرکٹ معرکے میں کامیابی کے لئے دعا گو ہیں

ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھےہیں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ میچ کے لمحات سے لطف اندوز ضرور ہوں مگر ایس او پی پر بھی عمل کریں اپنے ارد گرد کے ماحول پر بھی گہری نظر رکھیں .عوام کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے شاہین اپنی بہترین پرفارمنس دکھا کر انڈیا کو شکشت فاش دے کر انڈیا کا غرور خاک میں ملائیں گے اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کریں گے ۔

پاکستان زندہ باد