تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق نے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا. ممبران قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج، چوہدری ندیم عباس ربیرہ، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے ضلع بھر میں صفائی کے ریکارڈ ٹارگٹ مکمل کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پورے صوبے میں بہترین صفائی آپریشن کیا گیا، جس میں سینٹی ورکرز نے ہیروز کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز اور 60 ہزار گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ ایک دن میں ایک لاکھ 20 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر نے 28 مئی یوم تکبیر کو پاکستان کی سربلندی کا دن قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور افواج پاکستان کے کردار کو بھی سراہا

Leave A Comment

Advertisement