تازہ ترین

جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک نامعلوم گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ چک 11/1AL کے قریب پیش آیا جہاں مزدا ٹرک نمبری LES/6117 ایک نامعلوم کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں مزدا سوار 35 سالہ نور حسن اور 23 سالہ بلال زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ وارانہ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی

Leave A Comment

Advertisement