تازہ ترین

  ایران کے دارالحکومت تہران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گذشتہ روز تہران اور صوبہ مازندران کے سرحدی علاقے میں محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض ایرانی میڈیا رپورٹس میں گہرائی 8 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement