تازہ ترین

 لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے جاں بحق 7 افراد کی لاشیں نورنگ اسپتال لائی گئی ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement