تازہ ترین

 پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف ایکشن میں أگئی.ایک پتنگ باز گرفتار . درجنوں پتنگیں اور کیمیکل  ڈور برأمد.مقدمہ درج  ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات پر  پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے موثر گشت اور چھاپے مارنے شروع کر رکھے ہیں .غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والوں کو حراست میں لے کر مقدمات درج کئے گئے ہیں.پولیس نے سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں کیمیکل ڈور کی چرخیاںبرامد کرکے قبضہ میں لیں.

پولیس گزشتہ 15 یوم سے شوشل میڈیا کے زریعے بھی عوام کو أگاہی بہم پہنچا رہی ہے کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلا امتیاز قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی. اس لئے عوام خود بھی پتنگ بازی سے اجتناب کریں اور اپنے بچوں کو بھی روکیں