اوکاڑہ : پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری
پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری. پولیس ترجمان کے مطابق ماہِ جنوری میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 25 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے پولیس کی مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ۔622 پتنگیں اور 62 کیمیکل ڈور برآمد. پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں . ڈرون کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جاری رہی ہے. پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،غیر محفوظ پتنگ بازی انسانی جانوں کے لیے خطرہ کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔