اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی 2 مقامات پر کاروائیاں
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی 2 مقامات پر کاروائیاں . دیپالپور روڈ بائی پاس پر واقع ایک کنفکیشنری یونٹ پر دوران چیکنگ 200 کلو گرام ایکسپائر شدہ ٹافیاں پکڑ کر لیں جنہیں تلف کر دیا گیا . یونٹ کے اونر کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد .جواد ایونیو میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے وئیر ہاوس میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر اونر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد .
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی . عوام کو محفوظ اور میعاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے