تازہ ترین

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیس کی سماعت مکمل کرلی،5 ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی گئی۔مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی ،عدالت نے پانچوں ملزمان کو موت کی سزا کا حکم دے دیا،تمام مجرموں کو مجموعی طور پر 55 سال قید،60 لاکھ جرمانہ،10 لاکھ ہرجانے کی سزا کا بھی حکم دیا گیا۔

مجرم اسامہ گل کو ڈکیتی اور قتل کے جرم پرسزائے موت،10 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 412 کے تحت 10سال قید،5 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ دفعہ397 کے تحت 7سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا۔عدالتی فیصلے میں مجرم عبداللہ کو قتل کے جرم پر سزائے موت،10 لاکھ روپے ہرجانے اور دفعہ 397کے تحت7سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا گیا۔اِسی طرح مجرم فیضان علی کو بھی ڈکیتی کے دوران قتل کے جرم پر سزائے موت،10 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 412 کے تحت 10 سال قید، 5لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ397کے تحت بھی 7 سال قید ، مجرم محمد عارف کو ڈکیتی کے دوران قتل کے جرم میں موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ397کے تحت7 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔مجرم رضوان کو ڈکیتی کے دوران قتل کے جرم پرسزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ397کے تحت7 سال قید کی سزا کا حکم دیا

تمام مجرموں نے نومبر 2023 میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ روات میں درج تھا۔

Leave A Comment

Advertisement