اوکاڑہ : ڈی پی او کا نمازِ تراویح کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور نمازِ تراویح کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران مساجد کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی چیک کی گئی اور نمازیوں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ پرامن رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پکار 15 پر دیں تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے