اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار
مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دو ڈاکو ایک شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ چک نمبر 25 ٹو آر کے قریب ان کا سی سی ڈی ٹیم سے آمنا سامنا ہو گیا۔ڈاکوؤں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر سی سی ڈی اہلکاروں نے حفاظتی اقدام کے تحت جوابی فائرنگ کی اور ملزمان کو گرفتاری دینے کا کہا، تاہم ڈاکو فائرنگ کرتے رہے۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت منظور خان ولد عظیم خان قوم پٹھان ساکن گوگیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم 43 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اور شیخو شریف میلہ کے دوران خنجروں کے وار سے 7 افراد کو زخمی کرنے کے واقعہ میں بھی مطلوب تھا۔