تازہ ترین

 تھانہ اے ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل پراختیارات کے ناجائز استعمال اور گرفتار ملزم کو مبینہ طور پر مک مکا کر کے چھوڑنے کا انکشاف ، پولیس نے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

کانسٹیبل قیصر مشتاق نے اپنے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ خان کالونی سے منشیات فروش کو گرفتار کیا اور تھانے لے آیا۔ الزام ہے کہ ملزم کو تقریباً دو گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد مبینہ طور پر مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا۔معاملہ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن  کے علم میں آنے پر انکوائری کی گئی، جس میں کانسٹیبل قیصر مشتاق پر الزامات درست ثابت ہوئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اہلکار کے خلاف مقدمہ نمبر 654 بجرم 155/342 تھانہ اے ڈویژن میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Leave A Comment

Advertisement