اوکاڑہ :گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 ہزار سے زائد تھیلے برآمد
.ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ نے چک نمبر 14 جی ڈی رضا آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 7 مختلف گوداموں اور اسٹوریج پوائنٹس پر چھاپے مارے، جہاں سے 16 ہزار سے زائد گندم کے تھیلے برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔برآمد شدہ گندم سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے جبکہ اے ایف سی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ گندم کے تھیلے فوری طور پر خریداری مرکز منتقل کیے جائیں۔ اس موقع پر ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔