تازہ ترین

.اینٹی کرپشن نے رشوت خور عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے محکمہ انہار کے پٹواری رائے الطاف کو مبینہ رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک تصور کے احکامات پر سرکل آفیسر غلام مصطفٰی گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم رائے الطاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ کو چار مقدمات نمبر 10/26، 11/26، 14/26 اور 15/26 میں مطلوب تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مختلف مقدمات میں مدعیان سے مبینہ طور پر 80 ہزار، 25 ہزار، 90 ہزار اور 30 ہزار روپے رشوت وصول کی۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ابتدائی انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمات درج کیے گئے جبکہ ملزم سے قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement