تازہ ترین

پولیس تھانہ شاہبھور  نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کرکے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خواتین سمیت تین اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں مالک، اقبال بی بی اور نصرت بی بی عرف نصری شامل ہیں، جو گزشتہ چار سال سے روپوش تھے۔پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری عمل میں لائی۔ گرفتار ملزمان قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

Leave A Comment

Advertisement