اوکاڑہ( وحید انصاری)اوکاڑہ  ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن رائے غلام رسول اور انکی ٹیم نے اطلاع ملنے پر چونگی نمبر 7 کے قریب ایک کھلے پلاٹ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مارا .پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری کے ڈر سے دوڑیں لگا دیں پولیس اہلکاروں نے تعاقب کر کے  8 قمار باز گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں اشفاق ، علی شان، ساجد ، ہارون ، شکیل، احمد، حماد حسن اور شاہد شامل۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ  پر لگی رقعم 13 ہزار سے زائد رقعم  اور تاش برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

Leave A Comment

Advertisement