اوکاڑہ : پولیس مقابلہ , خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ.خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار. طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل.ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت کر رہے تھے کہ دربار قربان شاہ کے قریب 4 ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری کے ڈر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی .ولیس کی حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ .کراس فائرنگ میں دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے. جب کہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے .زخمی ڈاکوؤں کی شناخت وارث اور آصف کے ناموں سے ہوئی . ڈاکوؤں کے قبضہ سے موبائل فونز اور اسلحہ برآمد . جب کہ دو فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش جاری ہے زخمی ڈاکوؤں کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا