اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
اوکاڑہ( وحید انصاری) تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ دورانِ گشت پولیس وین کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکار وں نے حفاظتی اوٹ لے کر جانیں بچائیں .پولیس نے حقِ دفاع میں اکا دکا فائر کرکے جوابی کارروائی کی، اس دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی کراس فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت عاطف ولد مقصود سکنہ 54/2L کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے
Leave A Comment