اوکاڑہ : بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی
اوکاڑہ (وحید انصاری) بائی پاس پر دودھ بردار مزدا گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو سگے بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ چک نمبر 27/2L کے قریب پیش آیا، جہاں دودھ والی مزدا گاڑی (ٹینکر) نے موٹر سائیکل نمبر AZN-6460 کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 17 سالہ محمد رمضان موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی دو سگے بھائی 20 سالہ ناصر اور 18 سالہ نذر شدید زخمی ہو گئے۔ تینوں افراد میانچنوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کر دی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
Leave A Comment