اوکاڑہ : مسافر بس کی 70 سالہ خاتون کو ٹکر .خاتون جاں بحق
مسافر بس کی 70 سالہ خاتون کو ٹکر .خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی.ریسکیو زرائع کے مطابق رینالہ خورد بائی پاس پر ایک مسافر بس نےایک پیدل سڑک کراس کرتی خاتون کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں 70سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت اکبر بی بی کے نام سے ہو ئی ہے جو بستی رحیم بخش رینالہ خورد کی رہائشی تھی. حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور ضروری کاروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی