تازہ ترین

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو رکنی بائیک لفٹر گینگ اور مویشی چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔  ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپورکی سربراہی میں کارروائی کے دوران ملزمان احمد نواز اور طارق سے 12 لاکھ روپے مالیت کی 8 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

جب کہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ کے سرغنہ طاہر کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم سےایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی، 25 لاکھ روپے مالیت کے 9 موٹر سائیکلیں اور 12 جانور برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزم 3 مقدمات میں اے کیٹیگری کا اشتہاری بھی نکلا جبکہ اس نے دورانِ تفتیش 20 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement