تازہ ترین

 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے زیر اہتمام ختم نبوت سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑا چوہدری فاروق اشرف سنگوکا نے کی ۔اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل امجد پرویز چوہدری اور جنرل سیکرٹری طارق نسیم منگن سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔معروف مذہبی سکالر عامر محمود برق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔اس پر پہرہ دینا ہمارا فرض ہے ۔اسکے بغیر ہمارا ایمان مکمل ہو نہیں سکتا ۔ حضرت محمّد کے بعد نہ کوئی نبی آیا ہے اور نہ کوئی آئے گا ۔ جو نبی ہونے کا دعویٰ کرے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوگا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنے کے لیے انگریزوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کو لانچ کیا ۔جب تک ہم آنحضور کو آخری نبی اور زندگی کے ہر معاملے میں آخری حجت کو تسلیم نہ کریں گے ہم مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ایک سو قرآنی آیات شاہد ہےاور دوسو دس احادیث واضح فرما رہی ہے کہ حضرت محمّد کے بعد کسی بھی روپ میں کوئی شخص نبوت اور رسالت کا دعویٰ نہیں کرسکتا ۔ اور کوئی اتنی زیادہ تعدادِ میں آیات اور احادیث نبوی کے باوجود نبوت و رسالت کے اجراکا عقیدہ رکھے گا وہ کافر اور خارج از اسلام ہے ۔ اس پر اجماع امت بھی ہے اور یہی منشائے دین الٰہی ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement