اوکاڑہ: پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ. رقص و سرور . فحش گانے اسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ درج
پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ. رقص و سرور . فحش گانے اسلحہ کی نمائش کرنے پر دولہا اور اس کے عزیز کے خلاف مقدمہ درج . محلہ مندر حویلی لکھا میں ایک شادی کی تقریب میں رقص و سرور کی محفل سجی ہوئی تھی.جہاں پر اونچی أواز میں فحش گانے چل رہے تھے اور اسلحہ کی نمائش کی جا رہی تھی. اطلاع ملنے ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا .پولیس کے چھاپے پر شادی کی تقریب میں موجود افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. پولیس نے ساؤنڈ سسٹم وغیرہ قبضے میں لے کر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا محمد وقاص رحمانی اور اعجاز احمد رحمانی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 94/26 درج کر لیا