تازہ ترین



تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں  2/1R پلی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ تین ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکؤوں کا تعاقب کیا ۔ ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی. فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل برآمد کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement