تازہ ترین


ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں 94 فیصد کیسز حل،885 مقدمات کا اندراج

اوکاڑہ ( وحید انصاری) ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی سالانہ کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی وکٹم سپورٹ آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انچارج ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن رمشاء خالد نے سال 2025 کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ سال 2025 میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو 13,952 کیسز موصول ہوئے، 885 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 13,067 کیسز کو حل کیا گیا۔ مجموعی طور پر کیسز کے حل کی شرح 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر موصول ہونے والی ہر کال پر فرسٹ رسپانڈنٹ/گشت افسر فوری طور پر موقع پر پہنچے اور متاثرہ خواتین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ متاثرہ خواتین کی آن لائن درخواستوں کو فوری طور پر وصول کرکے سہولت فراہم کی جائے۔ ڈی پی او نے خواتین کالرز کی انکوائری کے دوران تھانہ میں تعینات لیڈی آفیسر کی موجودگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں وکٹم سپورٹ آفیسرز کو تاکید کی گئی کہ خواتین کمپلینٹس کے ساتھ خوش اسلوبی، ہمدردی اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آئیں تاکہ عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔

Leave A Comment

Advertisement