تازہ ترین

چک نمبر 40 جی ڈی رائے پور میں ماں نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اپنی 12 سالہ سگی بیٹی کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ بشریٰ بی بی کی کسی بات پر اپنی 12 سالہ بیٹی اسوہ بی بی سے توں تکرار ہوگئی۔ مبینہ طور پر مشتعل ماں نے چھری سے بیٹی پر وار کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر خون میں لت پت زمین پر گر پڑی۔اہل خانہ نے زخمی بچی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس تھانہ گوگیرہ نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ نمبر 494/26 درج کرلیا۔پولیس نے ملزمہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement