اوکاڑہ : ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر.2کمسن بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی
ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر.2کمسن بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی. ہسپتال منتقل کر دئیے گئے . ریسکیو زرائع کے مطابق 36 جوڑے روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 2 کمسن بچے 8 سالہ عبدالہ . 9 سالہ رانیہ.اور 45 سالہ غلام نبی جو چک نمبر 30 فور ایل کے رہائشی بتائے گئے ہیں شدید زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی . ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا