تازہ ترین

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ حویلی لکھا میں ایک قتل کے مقدمہ میں مطلوب 18 سال سے اشتہاری ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 2008 سے قتل کیس میں مطلوب اور مسلسل روپوش تھا۔ ملزم نے قانون سے بچنے کیلئے “احمد یار” کے نام سے جعلی شناخت اختیار کر رکھی تھی جبکہ اپنی موت کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوا رکھا تھا۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اشتہاری کو ٹریس کیا گیا۔ اہل خانہ نے بھی تصدیق کر دی کہ جعلی شناخت کے پیچھے اصل ملزم اللہ دتہ ہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2008 میں لڑکی کے اغواء کے تنازع پر عبد الحمید کو قتل کیا تھا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کے خصوصی ٹاسک پر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی مہم جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے