تازہ ترین

پولیس نےاطلاع ملنے پر تھانہ صدر دیپالپور کے گاؤں قلعہ جوند سنگھ میں تاش پر جواء کھیلنے والے قمار بازوں پر چھاپہ مارا تو قماربازوں نے پولیس کو دیکھتے ہی دوڑیں لگادیں . پولیس نے تعاقب کرکے 4 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عباس ، شفیق ، عبدالستار اور گلزار شامل۔ ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 15000 روپے اور تاش برآمد.ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement