اوکاڑہ : جی ٹی روڈ بائی پاس پر کار کی رکشہ کو ٹکر 8سالہ بچی سمیت 3 شدید زخمی
اوکاڑہ(وحید انصاری)جی ٹی روڈ بائی پاس پر کار کی رکشہ کو ٹکر 8سالہ بچی سمیت 3 شدید زخمی. ہسپتال منتقل.ریسکیو زرائع کے مطابق جی ٹی روڈ اوکاڑہ بائی پاس پر ایک نامعلوم تیز رفتارکار نے بے قابو ہو کر رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 8 سالہ بچی آمنہ، 35 سالہ خاتون نازنین اور 25 سالہ اویس شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نامعلوم کار ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا .پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے
Leave A Comment