گلگت بلتستان : سیاحتی مقام فیری میڈوز پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 7افراد جاں بحق
گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ گلگت بلتستان کےضلع دیامر میں رائیکوٹ روڈ پر سیاحوں کی گاڑی تتو نالے میں گرگئی ، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق بحق ہوگئے، سیاح فیری میڈوز جارہے تھے۔جاں بحق افراد میں ڈائیور اور 6 سیاح شامل تھے، جاں بحق ہونے والے 2 سیاحوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جن کی شناخت علی اور سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 4 سیاح پنجاب کے رہائشی تھے،لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Leave A Comment