اوکاڑہ : غیر قانونی طور پر بسنت سے پہلے بسنت کی تیاریاں . پولیس نے پتنگ باز گرفتار
غیر قانونی طور پر بسنت سے پہلے بسنت کی تیاریاں . پولیس نے ایک بڑا پتنگ باز گرفتار کر لیا .دوسرا اڑتی پتنگ چھوڑ کر فرار .سینکڑوں پتنگیں درجنوں ڈور کی چرخیاں برآمد . مقدمہ درج تھانہ صدر اوکاڑہ کے سب انسپکٹر پولیس نفری کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ چک نمبر51/2L کی ایک کھلی جگہ پر 2 پتنگ باز شاہد ندیم اور ارسلان اکمل غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کررہے تھے.پولیس پارٹی نے ایک پتنگ باز شاہد ندیم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جب کہ اس ساتھی ارسلان اکمل اڑتی پتنگ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.پولیس نے موقع سے 175 پتنگیں اور 20 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں ملزمان بسنت سے پہلے غیر قانونی طور پر بسنت کی تیاریاں کر رہے تھے
پولیس نےملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ نمبر 114/26 درج رجسٹرڈ کر لیا ہےاور فرار ہونے والے پتنگ باز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں.ڈی پی او نے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا