تازہ ترین

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایت کے تحت شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔ پیرا فورس نے مختلف بازاروں میں کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی کاؤنٹرز اور سامان قبضے میں لے لیا جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ سرکاری حدود میں قائم تجاوزات فوری طور پر ہٹا دی گئیں۔ پیرا فورس آفیسرکے مطابق قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی سہولت کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹریفک کی روانی بہتر اور عوامی مشکلات میں کمی آئے گی، اور یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے گی

Leave A Comment

Advertisement