اوکاڑہ : اندھے قتل کا معمہ حل
تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹے میں حل کر لیا
ٹبی پیراں دی سے 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد . آسیہ بی بی کی لاش زمین میں دفن، مٹی کھود کر نکالی گئی . ملزمان نے مل کر گلہ دبا کر قتل کیا، قتل میں ملوث شوہر، بھابی اور اسکا آشنا گرفتار. ملزمان میں زوار حسین ، ظہیر شاہ اور سونیا پروین شامل . بھابی اور آشنا کے ناجائز تعلقات قتل کی وجہ بنے ملزمان کا اعترافِ جرم، مزید تفتیش جاری . مقتولہ کے شوہر ظہیر شاہ نے اغواء کا مقدمہ ایک ماہ قبل درج کروایا تھا